شیخ نعیم قاسم نے عراق کے بزرگ عالم دین شہید آيت اللہ سید محمد باقرالصدر کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ مجلس میں شہید صدر کے انقلابی افکار ونظریات پرروشنی ڈالتےہوئے کہا کہ شہید صدراسلامی انقلاب کی حمایت کرتےتھے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکی حکومت اپنے غیر انسانی اقدامات کے سہارے ایران کا محاصرہ کرنے کی کوشش کررہی ہے اور تہران سے مطالبہ کررہی ہےکہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام کو پرامن ثابت کرے جبکہ یہ سب کومعلوم ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور ایران حق پرہے ۔حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ امریکہ ایک ظالم اور سامراجی حکومت ہے اور حالیہ برسوں میں اس نے افغانستان اور عراق پرقبضہ کیا، صہیونی ریاست کی حمایت کی اور اسے اکساکر لبنان پرحملہ کروایا اور علاقے کو شدید نقصانات پہنچاے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اگرایران اپنے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کی سیکڑوں دلیلیں پیش کرےتب بھی امریکہ اور اسکے مغربی اتحادی انہیں قبول نہیں کریں گے ۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف کسی بھی طرح کا اقدام کرنے میں ناکام رہا اور ایران کی شجاع قوم نے امام خمینی رح فرمان پر مشرق ومغرب کو مسترد کردیا اور آج بھی اسی اصول پر کاربند ہے ۔
.....
/110